pep.zone
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Mobile Blog


shukar aur na shukri - Newest pictures
a-------islamic-blog.pep.zone

شکر اور ناشکری

15.11.2016 14:20 EST

جب آپ اپنے بچے کا لیپ ٹاپ اٹھا کر بہن کے بچے کو دے دیں۔
جب آپ اپنے روتے دھوتے بچے کی سائیکل اٹھا کر بہن یا بھائی کے بچے کو دے دیں۔
جب آپ اپنی بیوی کا موبائیل لے کر اپنی بہن کو دے دیں اور گھر میں فساد ڈال لیں ۔
اور جواب میں شکریئے کی بجائے آپ دائیں بائیں سے اس قسم کے جملے سنیں ؎
کھٹارہ لیپ ٹاپ ھمارے متھے مار دیا ھے ۔
بابا آدم کے زمانے کی سائیکل اٹھا کر ھمارے سر منڈھ دی ھے۔
جس موبائیل پر کتا بھی پیشاب نہ کرے وہ ھمیں دے کر احسان چڑھا دیا ھے۔
تو آپ کے دل پر کیا گزرتی ھے ؟
اور آپ کا دل کیا چاھتا ھے ؟

یہی ناں کہ اپنی دی گئ چیز ان سے واپس لے لیں اور آئندہ کوئی چیز بھی دینے کی کوشش نہ کریں -

بس یاد رکھیں جب ھم اللہ پاک کی دی گئ بلا استحقاق نعمتوں پر طرح طرح کے توھین آمیز جملے بولتے ھیں تو اس پر کیا گزرتی ھو گا ، ھم تو صرف غصہ کر سکتے ھیں ان کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے مگر اللہ پاک تو بادشاہ کو گھاس کاٹنے والا اور گھاس کاٹنے والے کو بادشاہ بنا دینے والا ھے ، ملک کا وزیر اعظم اگلے دن کال کوٹھڑی میں ھوتا ھے اور جس کو سزائے موت ھوتی ھے وہ محل میں بیٹھا ھوتا ھے ، جب آپ دوسروں کی اولاد پر فخر کرتے ھیں اور کہتے ھیں کہ میرے لئے یہی منحوس بے عقل ڈنگر ھی رکھے ھوئے تھے اللہ نے ،، تو اس کا بھی دل چاھتا ھے کہ وہ ان کو واپس لے لے اور تم سے کہے کہ اب تم خوبصورت اور ذھین بچے درختوں پہ اگا لو ،، یاد رکھیں بچہ وہ نو ماہ میں دیتا ھے مگر لینے میں 9 سیکنڈز بھی نہیں لگتے -

اللہ پاک سے لینے کا ایک ھی طریقہ ھے کہ جو اس نے دیا ھے اس پر اللہ کا شکر کرو اور دل کی گہرائیوں سے کرو سیاست مت کرو ، جو دیا ھے اس کی قدر کرو ، جگہ جگہ اس کے چرچے کرو۔

اس کا وعدہ قرآن میں ثبت ھے کہ
" وہ وقت یاد کرو جب تمہارے رب نے اعلان کیا کہ اگر تم شکر کرو گے تو میں یقیناً زیادہ دونگا ، اور اگر تم ناشکری کرو گے تو میری گرفت بڑی سخت ھے ،،
( ابراھیم ۔ 5)

وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ ۖ وَلَئِن كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيد
ٌ( ابراھیم ۔ 5)

طالب دعا۔رضون احمد


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.