pep.zone
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


julius caesar - Newest pictures
a--------dilchasp.malomaat.pep.zone

♚ جولیس سیزر ♚

☆ تاریخ عالم کا پہلا فوجی جرنیل بادشاہ ☆

جولیس سیزر
(Julius Caesar)
پیدائش جولائی 100 قبل مسیح
وفات 15 مارچ 44 قبل مسیح
☆☆☆☆☆

رومی سلطنت کا ایک فوجی جرنیل اور حکمران تھا جس نے رومی سلطنت کو اتنی توسیع دی کہ یہ افریقہ سے لے کر یورپ تک پھیل گئی۔وہ سکندر اعظم سے بے حد متاثر تھا اور اس سے بڑھ کر فاتح عالم بننا چاہتا تھا تاہم دنیا فتح کرنے میں سکندر اعظم کی ہمسری نہ کرسکا۔ سکندر اعظم کی طرح جولیس سیزر بھی پیدائشی طور پر مرگی کا مریض تھا۔ وہ دورے کی حالت میں سر دربار بے ہوش ہوجاتا۔ اس نے حریف جرنیل پامپے کو شکست دی اور اسکندریہ میں اسے قتل کردیا گیا۔

جولیس سیزرعظیم رومی سلطنت کا ہی نہیں بلکہ تاریخ عالم کا پہلا فوجی جرنیل بادشاہ تھا۔ اس سے پہلے شاید کسی بھی فوجی جرنیل نے اقتدار کا ذایقہ نہیں چکھا تھا۔ وہ اپنے آئیڈیل سکندراعظم سے بڑھ کر دنیا کو فتح کرنے کا آرزومند تھا۔ لیکن سکندر کی ہمسری کا خواب شرمندہء تعبیر ہونے سے پہلے ہی اپنے ان ساتھیوں کے ہاتھوں قتل ہوگیا جن پر وہ بیحد تکیہ کرتا تھا۔ جولیس سیزر نے باغی جرنیل پامپے اور جرنل بروٹس کو شکست دیکر پامپے کو اسکندریہ میں قتل کردیا جبکہ جرنیل بروٹس کو معاف کر کے اقتدار کا ساتھی بنا لیا۔ پامپے کا قتل کسی جرنیل کا دوسرے جرنیل کو حصول اقتدار کیلئے قتل کرنے کا پہلا تاریخی وقوعہ تھا۔

جولیس سیزر نے مصر فتح کیا تو ملکہء مصر قلوپطرہ کی زلفوں کا اسیر ہو کرایک عرصہ تک وہیں مقیم رہا۔
مصر سے واپسی پر جولیس سیزر روم کا حکمران اور دنیا کا پہلا جرنیل بادشاہ بنا۔ یاد رہے کہ جب روم کی کونسل جولیس کی تخت نشینی کی تاریخ مقرر کر رہی تھی، دوسری طرف اس کا وہی انتہائی قریبی اور وفادار سمجھا جانے والا جرنیل مارکوس بروٹس دیگر باغیوں کے ساتھ مل کر اس کے قتل کی سازش تیار کر رہا تھا۔ ان باغیوں کا موقف یہ تھا کہ سیزر کو بادشاہ بننے کا کوئی حق نہیں کیونکہ بادشاہت روم کے ریاستی آئین و قانون کے برخلاف ہے۔ اور اس سے سیزرکے آمر اور روم کے سیاہ و سفید کا مالک بن جانے کا خدشہ ہے۔

قابل توجہ بات یہ ہے کہ جولیس سیزر 14مارچ 44 قبل مسیح کو انقلاب اور جولیس سیزری جبر سے آزادی کے علمبردار قانون دان سینٹروں کے ہاتھوں قتل ہوا تو ان قاتلوں کا سربراہ اس کا قریبی ساتھی ، روم کا منصف اعلی اور منہ بولا بیٹا ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.