pep.zone
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


channel tunnel - Newest pictures
a--------dilchasp.malomaat.pep.zone

⚡ چینل ٹنل انگلستان' فرانس ⚡

چینل ٹنل جدید دنیا کا زبردست عجوبہ




چینل ٹنل ایک ایسی سرنگ جو سمندر کی تہہ کے نیچے بنائی گئی ہے۔ جو برطانیہ کی بندرگاہ ڈوورسےفرانس کی بندرگاہ کیلیز تک ہے ۔اس کی لمبائی 31 میل(50عشاریہ5 کلو میٹر ) ہے ۔ریل گاڑیوں کے زیر استعمال یہ سرنگ انگلستان اور شمالی فرانس کو ملاتی ہے۔ ایک طویل اور تاریخ کے مہنگے اور مشکل ترین عظیم منصوبہ جات میں سے ایک یہ سرنگ بالآخر 1994ء میں پایہ تکمیل کو پہنچی۔ یہ جاپان کی سیکان سرنگ کے بعد دنیا کی سب سے طویل سرنگ ہے تاہم یہ زیر آب سرنگوں میں سب سے طویل ہے۔ چینل ٹنل کا 24 میل (39 کلومیٹر حصہ) آبنائے ڈوور کے نیچے ہے۔ چینل ٹنل جدید دنیا کا زبردست عجوبہ ہے۔

برطانیہ عظمی اور یورپ کو آپس میں زمینی راستے سے ملانے کا خیال پہلی مرتبہ 1802ء میں فرانسیسی انجینئر البرٹ میتھیو فیویئر نے پیش کیا۔ درمیان میں کئی مرتبہ تجاویز پیش کی گئی اور کچھ کام بھی کیا گیا لیکن اس پر مکمل عملدرآمد نہ ہوسکا۔ 1974ء میں برطانیہ اور فرانس کی حکومتوں نے ایک مرتبہ پھر سرنگ کی تعمیر کی ایک اور کوشش پر رضامند کا اظہار کیا لیکن مالی بحران کے باعث برطانوی وزیراعظم ہیرالڈ ولسن نے منصوبے کی منسوخی کا اعلان کردیا۔1984ء میں برطانیہ اور فرانس کی حکومتوں نے 4 تجاویز پر غور کیا جن میں دو ریلوے سرنگیں، ایک سڑک کی سرنگ اور ایک پل شامل تھا۔ 20 جنوری 1986ء کو ایک تجویز کو قبول کرلیا اور 12 فروری 1986ء کو کینٹربری، کینٹ کے مقام پر دونوں حکومتوں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔

سرنگ کھودنے کا کام 15 ہزار کارکنوں نے 7 سال سے زائد عرصے تک کیا جس کے لئے دونوں ممالک نے 11 خصوصی مشینیں تیار کی تھیں جنہیںTBM " ٹنل بورنگ مشین" کا نام دیا گیا تھا۔سرنگ کی تعمیر کے کام کا آغاز 1 دسمبر 1987ء کو دونوں ممالک کے ساحلوں سے شروع ہوا اور 1 دسمبر 1990ء کو دونوں ممالک کی ٹی بی ایمز سمندر کی تہہ سے 40 میٹر نیچے ایک دوسرے سے آملیں۔ 22 مئی 1991ء کو دونوں اطراف کی پٹریوں کو جوڑ دیا گیا۔سرنگ کا باقاعدہ افتتاح 6 مئی 1994ء کو برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم اور فرانس کے صدر فرانکو متراں نے کیا۔

جس پراب یورو سٹار ریل چلتی ہے.اس منصوبے کی کل لاگت 10 ارب پاؤنڈ ہے۔اس سرنگ کو جدید دور کے عجائبات میں شمار کیا جاتا ہے۔سرنگ کے اندر کا سفر آغاز ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.