pep.zone
Welcome, guest. You are not logged in.
Log in or join for free!
 
Stay logged in
Forgot login details?

Login
Stay logged in

For free!
Get started!

Guestbook


shakkar parey - Newest pictures
a--------urdu.duniya.in.pep.zone

◣ شکر پارے ◢

طنز و مزاح


☆ مدرز ڈے ☆
میری امّی مجھ سے سال بھر خفا رہتی ہیں
اکثر تو میں ہی اُن کی طرف نہیں جاپاتا…
کبھی چلا جائوں تو وہ منہ دیکھنے کی روا دار نہیں ہوتیں
رونا آجاتا ہے لیکن امّی بات نہیں کرتیں
لیکن سال میں ایک دن ہوتا ہے جب وہ انتظار کرتی ہوئی ملتی ہیں۔ میں پھول لے جاتا ہوں، وہاں شمعیں جل رہی ہوتی ہیں ۔
امّی مجھے لاکھوں دعائیں دیتی ہیں:
’’میرا بیٹا سلامت رہے، ہزاروں سال جیے، بہت سی خوشیاں ملیں…‘‘
میں اپنے جنم دن پر…
جنم دینے والی ماں کی قبر سے لپٹ کر رو لیتا ہوں
جی ہلکا ہوجاتا ہے۔

☆ جیلر ☆
قبرستان کے دروازے پر پہنچ کر مجھ پر خوف طاری ہوگیا۔
اَماوس کی رات تھی اور ہر طرف اندھیرے کا راج۔
بارہ بج چکے تھے۔
وہ قبرستان شہر سے باہر ویرانے میں تھا۔
گُم نام لوگوں کی آخری آرام گاہ۔
وہاں کبھی کوئی فاتحہ پڑھنے یا چراغ جلانے نہیں آیا تھا۔
دُور دُور تک کوئی ذی روح نہیں تھا۔
اچانک سرسراہٹ ہوئی، جیسے کوئی میرے پیچھے تھا۔
خوف کی ایک لہر میرے جسم میں دوڑ گئی۔
میں نے گھبرا کے پیچھے دیکھا، وہاں ایک سایہ تھا۔
میں حرکت کرنا بھول گیا۔
پھر ایک سرد آواز آئی:
’’چلو واپس اپنی قبر میں۔‘‘

☆ پروفیشنل ☆
پیٹ کی خاطر مجھے کیا کیا کرنا پڑتا ہے،
پیٹ بھروں کو کیا پتا!
میں روزانہ سیکڑوں افراد کے سامنے خالی پیٹ فن کا مظاہرہ کرتی ہوں۔
جھُک جھُک کے سلام کرتی ہوں،
جمناسٹک دکھاتی ہوں،
اُچھلتی کُودتی ہوں، قلابازیاں کھاتی ہوں،
ہوا میں تیرتی ہوں، پانی میں ناچتی ہوں،
سِیٹی پر رُکتی ہوں، اشارے پر چلتی ہوں،
پرفارمر ہوں اِس لیے خود بھی سِیٹی بجاتی ہوں، خود بھی اشارے کرتی ہوں۔
بچے تالیاں بجاتے ہیں، بڑے داد دیتے ہیں۔
پھر کہیں جا کے مجھے کھانے کو کچھ ملتا ہے۔
تماش بین سمجھتے ہیں کہ ڈولفن شوقیہ فن کار ہوتی ہے۔

☆ فائر ☆
اُس کے ہاتھ میں پستول تھا اور سامنے ہزاروں کا مجمع،
سب کے ہاتھ خالی،
کچھ کے تو پیٹ بھی خالی،
کسی کے جسم پر پورا لباس نہ تھا،
سب کی آنکھوں میں وحشت تھی، چہرے پر گھبراہٹ،
سب کی نظر اُس کے پستول پر تھی،
یہ بات سب جانتے تھے کہ پستول میں صرف ایک گولی ہے،
ایک گولی کافی ہے، یہ بات سب کو معلوم تھی،
سب ساکت تھے، کوئی ایک قدم آگے بڑھانے کو تیار نہیں تھا،
آخر اُس نے پستول ...


This page:




Help/FAQ | Terms | Imprint
Home People Pictures Videos Sites Blogs Chat
Top
.